کانگریس نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) میں خرابی کے اپوزیشن کے
اندیشہ کو گڑھا گیا معاملہ قرار دینے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان پر
سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے آج کہا کہ سپریم کورٹ، ای وی ایم ماہرین اور
مسٹر لال کرشن اڈوانی جیسے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر
بھی ای وی ایم کے ساتھ ووٹر ویریپفی ایبل پیپر
آڈٹ ٹرائل سسٹم (وی وی پی اے
ٹی) لگانے کی بات کر چکے ہیں لہذا بہتر ہو گا کہ جب تک اس کا انتظام نہیں
ہو جاتا اس وقت تک انتخابات بیلیٹ پیپر سے کرائے جائیں۔
مسٹر سنگھوی نے یہاں ایک باقاعدہ پریس بریفنگ میں کہا کہ جب ای وی ایم کی
معتبریت اتنی مشتبہ سمجھی جا رہی ہے تو حکومت کو الیکشن بیلیٹ پیپر سے
کرانا چاہئے۔
آخر اس میں پریشانی کیا ہے۔